شدید گرمی کے بعد رم جھم؛ کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟

مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں سے موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش اور تیز آندھی کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے کراچی کے باسیوں کے لئے خوشخبری ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش نے موسم کو خوشگوار بنادیا۔

کراچی کے علاقے گلشن حدید اورکاٹھورمیں کالے بادلوں کا راج تھا اور تیز ہواؤں کے چلنے سے موسم سہانا ہوگیا۔

گلشن معمار، ملیر، گلشن حدید اور بحریہ ٹاؤن میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوا اور شہریوں نےسکھ کا سانس لیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابقکہاں کتنی بارش ہوئی؟

کراچی میں سب سے زیادہ بارش ایئرپورٹ پر 32.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

یونیورسٹی روڈ پر 28ملی میٹر، فیصل بیس میں25.5، مسرور بیس پر 24 ملی میٹر، گلشن حدید میں 23 ملی میٹر، قائد آباد 17.5 اور کیماڑی میں 11.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز سے کراچی میں شدید گرمی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا تھا، 10 ستمبر کو کراچی میں سورج آگ اگل رہا تھا، اور پارہ آج 40 ڈگری تک پہنچ گیا۔ لیکن آج شہر کا موسم یکدم تبدیل ہونے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کراچی

KARACHI RAIN

rainy weather in karachi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div