‘‘یو این کی تقریر ایک بہانہ ہے اصل میں نوازشریف کو منانا ہے’’

ن اورش کی سیاست آرپار ہو جائےگی، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یو این کا خطاب ایک بہانہ ہے، اصل میں نواز شریف کومنانا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر 2 مہینوں تک سیلابی پانی نہیں نکالا گیا تو گندم، کپاس اور گنے کی بوائی نہیں ہو پائے گی، پھر کسان کیا کرےگا، اورغذائی بحران پیدا ہوگا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گندم کی قیمت2 ہزار سے 4 ہزار من مقرر کرنا غریب کو گھاس کھانے پر مجبور کرنا ہے، سردیوں سے پہلے ہی گیس کی شارٹ فال شروع ہوگئی ہے، مفتاح کے رونے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔

سابق وزیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھی چندے کی ایمانداری کی یقین دہانی کرائی جارہی ہے، نہ کوئی غیرملکی امداد ملی نہ ملکی امداد کی ساکھ ہے، اور دوسری طرف عمران کے ٹیلی تھون دکھانے پر بھی پابندی عائد ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ (UN) کا خطاب ایک بہانہ ہے، اصل میں نواز شریف کومنانا ہے، ن اور ش کی سیاست آر پار ہو جائے گی، اور اور پی ڈی ایم (PDM) الیکشن سے پہلے ٹوٹ جائے گی۔

PTI

sheikh rasheed

Sheikh Rasheed Ahmed

Tabool ads will show in this div