شعیب اختر نے بابر اعظم کے لیے ایشیا کپ بھیانک خواب قرار دے دیا
بابر اعظم ایشیا کپ کے 6 میچز میں مجموعی طور پر 68 رنز ہی بناسکے
سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے بابرا عظم کے لیے ایشیا کپ بھیانک خواب قرار دے دیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں شعیب اختر نے کہا کہ ایشیا کپ بابر اعظم کے لئے بھیانک خواب ثابت ہوا ہے، ایسا ہی کچھ فخر زمان کے ساتھ بھی ہوا ہے۔
ایشیا کپ سے پہلے بابر اعظم ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر تھے لیکن پورے ایونٹ میں ان کا بلا رن نہیں اگل سکا۔
بابر اعظم نے ایشیا کپ کے 6 میچز میں مجموعی طور پر 68 رنز ہی بنائے ہیں۔ ان 6 اننگز میں ان کا سب سے بڑا انفرادی اسکور 30 رنز ہے۔
یہی حال فخر زمان کے ساتھ بھی رہا۔ وہ بھی مکمل طور پر ناکام رہے۔
shoaib akhtar
Babar Azam
ASIA CUP 2022
تبولا
Tabool ads will show in this div