سندھ میں گندم کی نئی سرکاری قیمت 4000 روپے فی من مقرر

اس سال گندم کی فصل نہ ہوئی تو قحط جیسی صورتحال ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ کابینہ نے مالی سال 23-2022 کے لیے گندم کی نئی سرکاری قیمت 4000 روپے فی من مقرر کردی۔

کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران صوبے میں سیلاب کی صورت حال اور دیگر امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ کابینہ نے صوبے میں -2022 کے لیے گندم کی نئی سرکاری قیمت 4000 روپے فی من مقرر کردی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم بیرون ملک سے 9000 روپے فی من کے حساب سےگندم خریدتے ہیں، ہم اپنے کاشتکار بھائیوں کو فائدہ دینے کے بجائے دوسرے ملکوں کو فائدہ دیتے ہیں۔

مراد علی شاہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس سال گندم کی فصل نہ ہوئی توقحط جیسی صورتحال ہوگی۔

سندھ کابینہ نے سید صلاح الدین کو چیف ایگزیکٹیو آفیسر کراچی واٹر بورڈ جب کہ اسد اللہ خان کے چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر کرنےکی منظوری دے دی۔

صوبائی کابینہ نےعمران صمد کو سندھ بینک کا سی ای او، صدر تعینات کرنےکی بھی منظوری دے دی۔

سندھ

Import of wheat

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div