افغانستان میں طالبان کے زیر قبضہ امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

واقعے میں 3 افراد ہلاک جب کہ 5 زخمی بھی ہوئی، افغان طالبان

افغانستان میں طالبان کی تربیتی مشق کے دوران ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی ساختہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کیمپس میں طالبان کی فوجی مشقوں کے دوران گر کر تباہ ہوا۔

افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

عنایت اللہ خوارزمی کے مطابق واقعے میں 3 افراد ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔

اگست 2021 میں امریکا نے افغانستان سے انخلا کے وقت کئی عسکری تنصیبات اور فوجی ساز و سامان کو ناقابل استعمال بنادیا تھا تاہم اس کے باوجود متعدد ہیلی کاپٹرز کارآمد میں طالبان کے ہاتھ آئے تھے۔

افغانستان

AMERICA

Tabool ads will show in this div