مقامی کاٹن مارکیٹ میں روئی کی قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ

اسپنرز اور جنرز پریشان۔ ٹیکسٹائل ملز کو خام مل کی قلت کا سامنا

مقامی کاٹن مارکیٹ میں کپاس کی قیمت فی من 21500 تا 23500 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق اگست کے آخری ہفتے میں کپاس 2 ہزار روپے کی سطح پر آگیا تھا جو 5 تا 10ستمبر پر مشتمل ہفتے کے دوران 23500 روپے ہوگیا۔

مقامی مارکیٹ میں روئی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں بڑھتے نرخ بھی ہیں نیویارک کاٹن کے دسمبر وعدے کا بھاؤ فی پاؤنڈ 3 امریکن سینٹ بڑھ کر 1.06 امریکن سینٹ ہوگیا اس کے علاوہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر بڑھنے کا اثر بھی دیکھا جارہا ہے۔

روئی اور پھٹی کے بھاؤ میں اضافہ کی وجہ سے اسپنرز اور جنرز شدید پریشانی میں مبتلا ہیں ٹیکسٹائیل انڈسٹری سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ روئی کے نرخ بڑھنے اور اسکے مقابلے میں کم ڈیمانڈ کے سبب مجبورا کئی ملز بند ہونے لگے اور کئی ملز نے پیداوار کم کرتے ہوئے شفٹوں میں کمی کردی۔مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق پھٹی کی رسد بہت محدود ہوگئی جس کی وجہ سے پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو کوالٹی کے حساب سے صوبہ پنجاب میں 8000 تا 13000 روپے ہوگیا۔

مقامی کاٹن مارکیٹ کے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 17000 تا 21500 روپے پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 6000 تا 8500 روپے رہا۔ صوبہ پنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 21500 تا 23500 روپے پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 8000 تا 13000 روپے رہا صوبہ بلوچستان میں روئی کا بھاؤ فی من 18000 تا 19000 روپے پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 8000 تا 11000 روپے رہا۔

کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ حالیہ سیلاب کے باعث ٹیکسٹائل کی برآمدی صنعت کو خام مال کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ برآمدی آرڈرز کی بروقت تکمیل کیلئے کاٹن کی وافر مقدار درکار ہیں۔ بنیادی خام مال کی کمی پوری کرنے کیلئے بھارت سے کاٹن درآمدکرنے کی فوری اجازت دی جائے۔

پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سہیل پاشا نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صرف پنجاب میں سوا دو لاکھ ایکٹر رقبے پر کپاس کی فصل تباہ ہوچکی ہے۔نسیم عثمان کے مطابق رواں سیزن کے دوران کپاس کی پیداوار 60 لاکھ گانٹھوں تک پہنچنے کی توقع ہے جو کہ ملک کی طلب کا تقریباً نصف ہے۔

cotton

SAMAA MONEY

economy of pakistan

Tabool ads will show in this div