لاہور میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری
بارش آئندہ 24 سے 48 گھنٹے جاری رہے گی، محکمہ موسمیات
لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
لاہور میں بارش کا سلسلہ تین روز سے وقفے وقفے سے جاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش جاری ہے، شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
لاہور اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش سے حبس کی شدت میں کمی آگئی، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش جاری رہے گی۔
Lahore rain
FLOOD 2022
تبولا
Tabool ads will show in this div