بگ باس کی شہناز گل کو علی ظفر نے کیا آفر دی ؟

شہناز اگر آپ سن رہی ہیں ، اور آپ دل چسپی رکھتی ہیں تو مجھے آپ کے ساتھ ویڈیو سانگ کرکے خوشی ہوگی ، گلوکار علی ظفر

ایک انٹرویو میں علی ظفر نے یہ بھی کہا کہ بالی وڈ کے سپر اسٹار وہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے ، بگ باس کی شہناز گل کو بھی میوزک ویڈیو میں اپنے ساتھ کام کرنے کی آفردے دی

کینڈین ایف ایم کو انٹرویو کے دوران پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر نے کہا کہ بالی وڈ کے بگ بی کے سامنے وہ اسٹار اسٹک ہوئے ۔ شو کے ہوسٹ نے علی ظفر سے پوچھا کہ وہ رنویر سنگھ کے حوالے سے کیا کہیں گے ، جس پرگلوکار علی ظفر نے کہا کہ رنویر سنگھ ایک فن انسان ہیں وہ ہر وقت پھدکتے رہتے ہیں ۔

شاہ رخ خان کے ساتھ اشتراک کرنے کے حوالے سےعلی کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت شاہ رخ کے ساتھ کام نہیں کر سکتے کیونکہ ایسا کرنے پر وہاں پر مشکلات بڑھ جاتیں ہیں ۔

Ali Zafar

Shah Rukh Khan

Shehnaaz Gill

bigg boss

Tabool ads will show in this div