آٹے کی فی کلو قیمت میں تین روپے کا اضافہ

چکی کے ایک کلو آٹے کی قیمت 108 روپے ہوگئی

چکی مالکان نے آٹے کی فی کلو قیمت میں تین روپے کا اضافہ کردیا۔

لاہور میں چکی مالکان نے ایک کلو آٹے کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد ایک کلو آٹے کی قیمت 108 ہوگئی ہے۔

چکی مالکان کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت میں اضافہ ہوا ہے، اور مارکیٹ میں فی من گندم 3800 روپے تک مل رہی ہے، جس کے بعد باعث چکی کا آٹا 108روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

Tabool ads will show in this div