سالگرہ منانے کے لیے ایک لاکھ دس ہزار کا جوڑا

شاہد کپور کی بیوی میرا راجپوٹ نے اپنی 28 ویں سالگرہ کے موقع پر مہنگا ترین ڈریس زیب تن کیا

**میراراجپوت نے اپنی سالگرہ کے موقع پرشاہد کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے انسٹاگرام پرتصویر پوسٹ کی , میڈیا کے مطابق میرا کے ڈریس کی قیمت ایک لاکھ سے زیادہ ہے **

اپنی انسٹاگرام پروفائل سے برتھ ڈے کی تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے میرا راجپوت نے شاہد کپور کے لیے لکھا کہ میری زندگی کی محبت ، بہترین یادوں کے لیے آپ کا شکریہ!

شاہد کپور نے اپنی بیوی میرا راجپوت کی 28 ویں سالگرہ پر پارٹی منعقد کی۔ میرا کی برتھ ڈے پارٹی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوِرہی ہیں ۔ میراراجپوت کی برتھ ڈے پارٹی میں ان کے قریبی دوستوں اور خاندان والوں نے شرکت کی جس میں ایشان کھٹر، رتیش دیش مکھ اور جینیلیا ڈی سوزا شامل تھے۔

سالگرہ کی تقریب کے لیے میرا نے آسٹریلین ڈیزائنر MELROSE کے زیب تن کیے منی ڈریس کی قیمت ایک لاکھ دس ہزارروپے ہے۔

میرا نے اسٹائلش بلیک ڈریس کو ہائی ہیلز، ہوپ بالیاں، اور ہیرے کی انگوٹھیوں کے ساتھ مکمل کیا۔

جبکہ شاہدکپور بلیک اینڈ وائٹ سلک ساٹن کی پرنٹ شدہ شرٹ ، سفید ڈینم جینز، کالے جوتے، ایک لانگ چین اور میسی ہیئر لک میں نظر آتے میرا کے ساتھ نظر آئے۔

Shahid Kapoor

Mira Rajput

fashionista

Tabool ads will show in this div