ندا یاسر کس سرپرائز کی بات کررہی ہیں؟

مشہور کامیڈی ڈرامہ نادانیاں کا سیزن 2 جلد ہی ریلیز ہو نے جارہا ہے۔

پاکستانی مارنگ شو کی ہوسٹ ندا یاسر نے ایک انٹرویو میں کامیڈی سے بھرپور ڈرامہ نادانیاں کے سیکوئل کا اعلان کر دیا کیا۔

نادانیاں ایک پاکستانی مزاحیہ اور دلچسپ سٹ کم تھا جسے علی رضا خان نے لکھا ۔ 2009 میں مشہوراداکاراور ہدایت کار یاسر نواز کی ہدایت کاری پر مبنی اس سیٹ کام کو ندا یاسر نے پروڈیوس کیا ۔

اس شو کے مرکزی کرداروں میں دانش نواز ، یاسر نواز ، ندا یاسر اور مرزا شاہی شامل تھے۔ کہانی یاسر، اس کی بیوی ندا، اس کے بھائی دانش اور ان کے پڑوسی بتوتا چاچا کے گرد گھومتی ہے جو ہر طرح کے مذاق میں پڑ کر کبھی اپنے آس پاس والوں کو بے وقوف بناتے ہیں اور کبھی خود اس مزاق کا حصہ بن جاتے ہیں۔

2009 میں یہ ڈرامہ نشر کیا گیا تھا جو 2011 تک ناظرین کے دلوں پر راج کرتا رہا۔

تاہم شائقین کو بہت جلد اس کا سیزن 2 دیکھنے کو ملے گا۔

Pakistani drama

Nida Yasir

Tabool ads will show in this div