یو ایس اوپن،دلچسپ مقابلے آخری مراحل میں داخل ہوگئے
پولینڈ کی ایگاشیانتک نے بیلا روس کی سبالنکا اور تیونس کی اونس جیبئر نے فرانس کی گارسیا کو شکست دے کر پہلی بار یو ایس اوپن کے فائنل میں جگہ بنالی۔ مینز سنگلز میں اسپین کے کارلوس الکاراز نے سخت مقابلے کے بعد اٹلی کے یانک سنر کو زیرکیا اور سیمی فائنل میں کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں تاریخ رقم ہوگئی۔ ورلڈ نمبرون پولینڈ کی ایگا شیانتک اورتیونس کی اونس جبیئر پہلی بار فائنل میں پہنچ گئیں۔
ایگاشیانتک نے سیمی فائنل میں بیلا روس کی سبالِنکا کو شکست دی۔ پہلا سیٹ ہارنے کے بعد ایگا نے اگلے دونوں سیٹ جیتے۔ تیونس کی اونس جبیئر نے فرانس کے کیرولین گارسیا کواسٹریٹ سیٹ میں شکست دی۔
مینز سنگلز کوارٹرفائنل میں اٹلی کے یانک سِنر اور اسپین کے کارلوس الکاراز میں سخت مقابلہ ہوا۔ یانک سِنر کو دو ایک کی برتری حاصل تھی تاہم کارلوس نے چوتھا اور پانچواں سیٹ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔