کراچی والوں کے لئے بجلی 4 روپے11 پیسے فی یونٹ سستی

صارفین کو ستمبر کے بلوں میں ریلیف ملے گا، نیپرا

نیپرا نے کراچی والوں کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 11 پیسے کی کمی کردی۔

کےالیکڑک صارفین کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ نیپرا نے ان کے لئے بجلی 4 روپے 11 پیسے فی یونٹ سستی کردی ہے۔

اس حوالے سے نیپرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق کمی جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی گئی ہے۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے صارفین کو ستمبر کے بلوں میں ریلیف ملے گا اور اس کمی کا اطلاق کےالیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

K-Electric

POWER TARRIF

Tabool ads will show in this div