ایک تہائی پاکستان سیلاب کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے،مریم اورنگزیب

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرلکی پاکستان آمد کا خیر مقدم
<p>بشکریہ پی آئی ڈی</p>

بشکریہ پی آئی ڈی

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان آمد پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت ایک تہائی پاکستان سیلاب کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے دورے سے سیلاب متاثرین کے مسائل عالمی سطح اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ دورہ موسمیاتی تبدیلیوں کے مہلک اثرات کے نتائج کا احساس دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ عالمی برادی کوسیلاب اورقدرتی آفات سےدوچارغریب ممالک کی مدد کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔

uno

MARRIYUM AURANGZEB

FLOOD 2022

Tabool ads will show in this div