قتل کے مقدمے میں عامر خان اور آفاق احمد بری
سزاکے خلاف عامرخان اورآفاق احمدکی اپیلیں منظور کرلی گئیں۔
سندھ ہائیکورٹ نے قتل کےمقدمےمیں سزاکیخلاف عامرخان اورآفاق احمدکی اپیلیں منظور کرتے ہوئے دونوں کو بری کرنےکاحکم دے دیا ہے ۔
سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ آفاق احمد اور سابق رہنماء عامر خان کو متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن کے قتل کے مقدمے میں بری کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے وقت ایم کیوایم پاکستان کے رہنماعامرخان اور ایم کیوایم حقیقی کے چیئرمین آفاق احمدعدالت میں موجودتھے۔
دونوں رہنماؤں پرایم کیوایم کے کارکن فاروق کے قتل کا مقدمہ1992میں درج کیاگیا تھا۔ عامرخان اور آفاق احمد کو سال 2010 میں عدالت نے 10،10سال قید کی سزاسنائی تھی۔
AAMIR KHAN
SINDH HIGH COURT
AFAQ AHMED
MQM Pakistan
تبولا
Tabool ads will show in this div