خلیل الرحمان قمر کی وائرل غیرمصدقہ ٹیلی فون کال کی انٹرنیٹ پر دھوم

پاکستانی ڈرامہ رائٹر فون کال میں خاتون سے ملاقات پر زور دے رہے ہیں۔

خلیل الرحمان قمر کی شادی شدہ خاتون کے ساتھ وائرل غیر مصدقہ ٹیلی فون کال نے انٹرنیٹ پر سنسنی پھیلا دی ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل آڈیو میں پاکستانی ڈرامہ رائٹرٹیلی فون کال میں خاتون سے ملاقات پر زور دے رہے ہیں۔

گفتگو کے دوران خلیل الرحمان کو خاتون سے ملنے پر اصرار کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

نامور پاکستانی مصنف خلیل الرحمٰن قمر جنہیں اکثر ان کے ناقدین ‘جنس پرست’ قرار دیتے ہیں ، ان کی ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ مبینہ فون کال سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

خلیل الرحمٰن ہمیشہ عورتوں کی وفاداری پر سوالات اٹھاتے ہوئے ان پر تنقید کرتے دکھائی دیتےہیں اور چاہتے ہیں کہ عورتیں اپنے شوہروں کے تابع رہیں۔ ان کی بیشتر ڈراموں کی اسکرپٹ ان خیالات کی عکاسی کرتی ہیں۔ ایسا ہی ایک ڈرامہ میرے پاس تم ہو بھی تھا۔

لیکن شادی شدہ خاتون سے مبینہ گفتگو نے ان نظریات کو ختم کردیا جن کا وہ پرچار کرتے تھے کیونکہ وہ ایک شادی شدہ عورت کو شوہر کو بتائے بغیر ان سے ملنے پر زور دے ہیں۔

خاتون نے خلیل الرحمٰن کو بتایا کہ ان کے لیے اپنے شوہر کو بغیر بتائے ان سے ملنا کتنا مشکل تھا۔

خلیل الرحمان نے خاتون سے تصاویر بھیجنے کو بھی کہا جس پر وہ راضی ہوگئیں۔

اس فون کال ریکارڈنگ پر لوگوں کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے ۔ لوگ نہ صرف اس پر حیران ہیں بلکہ خلیل الرحمٰن کو ‘‘منافق’’ قرار دیتے ہوئے ان سے مطالبہ بھی کررہے ہیں کہ جو وہ کہتے ہیں اس پر کم از کم خود تو عمل کریں۔

تاہم یہ فون کال تا حال غیر مصدقہ ہے۔ اس پر خلیل قمر کی جانب سے کوئی تردید بھی سامنے نہیں آسکی ہے

KHALIL UR REHMAN QAMAR

Qamar Naeem Sep 08, 2022 10:45pm
Paid content India insulted their own nation after playing such settled match.
Qamar Naeem Sep 08, 2022 10:47pm
This point of view was for Indian team posted here by mistake
Tabool ads will show in this div