سیلاب متاثرین کی امداد: ضلع نوابشاہ کو مزید 5 کروڑ روپے جاری
اب تک 11 کروڑ روپے جاری کئے جاچکے ہیں
سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے، سندھ حکومت نے ضلع نوابشاہ کیلئے مزید 5 کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں۔
سندھ حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کیلئے ضلع نوابشاہ کیلئے مزید 5 کروڑ روپے جاری کردیئے، یہ رقم سیلاب متاثرین کی بحالی، خوراک اور انتظامی معاملات پر خرچ ہوگی۔
سندھ حکومت اس سے قبل نوابشاہ کے سیلاب متاثرین کو پہلے بھی 6 کروڑ روپے دیئے گئے تھے، اب تک سندھ میں سب سے زیادہ رقم ضلع نوابشاہ کو دی گئی ہے۔
Sindh flood
FLOOD 2022
تبولا
Tabool ads will show in this div