پشاور جلسے میں سرکاری وسائل کے استعمال پر عمران خان کو پیش ہونیکا حکم

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، صوبائی وزراء اور مشیران کو بھی نوٹس

الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے پشاور جلسے میں سرکاری وسائل کے استعمال پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے پشاور میں تحریک انصاف کے انتخابی جلسے کے دوران پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی آگ بھجانے والی گاڑیوں کے ذریعے پارٹی پرچم لگانے کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کو بھیجے گئے نوٹس میں 9 ستمبر کو ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

عمران خان کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، صوبائی وزرا تیمور سلیم جھگڑا، اشتیاق ارمڑ، کامران بنگش، شوکت یوسفزئی، انور زیب اور محمد اقبال، مشیر خلیق الرحمان اور معاون خصوصی وزیر زادہ کو بھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب سرکاری وسائل کے استعمال پر ڈی جی پی ڈی اے بھی الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کے سامنے پیش ہوئے۔

ڈی جی پی ڈی اے نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کا پابند ہوں، سرکاری مشینری استعمال کرنے والے اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے ڈی جی پی ڈی اے سے 13 ستمبر تک انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔

IMRAN KHAN

PTI FOREIGN FUNDING CASE

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div