کراچی: ڈاکوؤں نے رواں برس 71 افراد قتل کردئیے

گاڑی چوری اور چھیننے کے واقعات میں بھی 10 فیصد اضافہ

کراچی میں رواں سال ڈکیتیوں کے دوران فائرنگ سے 71 افراد جاںبحق ہوگئے ہیں۔ سال 2022کے 8 مہینوں میں 34 ہزار سے زائد افراد اپنی موٹرسائیکلوں سے محروم ہوچکے ہیں۔ گاڑی چوری اور چھیننے کے واقعات میں بھی 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کراچی شہر میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہورہا ہے۔ شہر میں ڈکیتوں کی ایک کے بعد ایک واردات کے باعث کوئی علاقہ بھی محفوظ نہیں رہا ہے۔

رواں سال کے 8 مہینوں میں 34 ہزار 6 سو 96 افراد اپنی موٹرسائیکلوں سے محروم ہوئے۔

گزشتہ سال اسی دورانیے میں 34 ہزار 1 سو 81 افراد سے موٹرسائیکلیں چھینی یا چوری کی گئیں تھیں۔

گاڑیوں سے محروم ہونے والے افراد کی تعداد میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اس سال اگست کے مہینے تک 1483 افراد اپنی گاڑیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ پچھلے برس اس ہی دورانیے میں 1268 افراد سے گاڑیاں چھینی یا چوری کی گئی تھیں۔

شہریوں سے موبائل فون چھینے جانے کے واقعات بھی بڑھے ہیں۔ سال 2022 کے 8 مہینوں میں 18 ہزار 6 سو 44 افراد سے موبائل فون چھینے جاچکے ہیں جبکہ اسی دورانیے میں گزشتہ سال 16 ہزار 5 سو 91 افراد سے موبائل فون چھینے گئے تھے۔

کراچی

Crime

Tabool ads will show in this div