فواد چوہدری ہم سميت ہر پارٹی سے رابطوں میں ہیں، عطا تارڑ

فواد چوہدری عمران خان کے ڈوبنے کا ذمہ دار ہے، عطا تارڑ

وزیراعظم کے مشیر عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری ہمارے سمیت ہر جماعت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر وزیر اعظم عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاک فوج کيخلاف بیان کی وجہ سےعوام نے ان کے جلسوں میں جانا چھوڑ دیا ہے، ایسے الفاظ تو کبھی پاک فوج کے خلاف بھارت نے نہیں دیئے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ریاست اور فوج مخالف بیانیہ صرف اپنی چوری بچانے کيلئے ہے، انہیں یہودیوں اور بھارتیوں نے فارن فنڈنگ میں رقم بھیجی، وہ کیوں عمران خان کو فارن فنڈز بھیج رہے ہیں۔

معاون خصوصی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ فواد چوہدری ہمارے سميت ہر پارٹی سے رابطوں میں ہیں، اور وہ عمران خان کے ڈوبنے کے ذمہ دار ہیں۔

عطا تارڑ نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے سیلاب متاثرین کو جو چیک دیئے وہ کیش نہیں ہوئے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div