ایم ایم عالم کے نام سے بھارتیوں کے دل آج بھی دہل جاتے ہیں

پاک فضائیہ کے لٹل ڈریگن کا کارنامہ آج تک ناقابل شکست ہے

بھارت کسی بھی قسم کے ہائی ٹیک طیارے خریدے، مگر راشد منہاس (نشانِ حیدر) ایم ایم عالم ( MM Alam ) (ستارئہ جرأت اینڈ بار کے ساتھ) سرفراز رفیقی شہید(ہلالِ جرأت، ستارئہ جرأت) یونس حسین شہید (ستارئہ جرأت) او رسجاد حیدر (ستارئہ جرأت) جیسے دشمن پر جھپٹنے والے جری شاہین اور دلیرشہبازکہاں سے لائے گا۔

پاک فضائیہ ( Pakistan Air Force ) کی اعلیٰ قیادت نے اپنے افسران، ایئر مینوں اور سویلین سٹاف کی پیشہ ورانہ تربیت کو روزِ اول سے ہی انتہائی بلند معیار پر برقرار رکھاہے۔ لہٰذا جب ستمبر سن 65 کی جنگ کا مرحلہ آیا تو دلیری، شجاعت اور جرأت کی وہ وہ درخشاں داستانیں رقم کیں جنہیں ہماری قوم ہمیشہ فخر سے بیان کرتی رہے گی۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی حربی معرکہ آرائیاں اور عزم و حوصلہ تاریخ کے افق پر مہرِ منور کی طرح دشمن کی آنکھوں کو خیرہ کرتا رہے گا۔

قوم آج 7 ستمبر کو کو یومِ فضائیہ مناتے ہوئے پاکستان کے تمام شہیدوں، غازیوں اور شاہینوں کو خراجِ تحسین اور سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

قافلے برق کے یہ جلو میں لئے جب اُڑیں تو عدو تھرتھرانے لگے فتح و نصرت قدم چوم کے خود کہے رب کی رحمت رہے ان پہ سایہ فگن میرے شاہین ہیں افتخارِ وطن

paf

PAKISTAN AIR FORCE

air force day

RASHID MINHAS SHAHEED

Tabool ads will show in this div