یوم فضائیہ،راشد منہاس کی قبر پر پی اے ایف کے دستے کی سلامی
راشد منہاس کے بھائی بھی موجود تھے
پاکستان بھر میں یوم فضائیہ آج 7 ستمبر کو منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے دستے نے شہید پائلٹ راشد منہاس کی قبر پر سلامی دی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پائلٹ افسر راشد منہاس کی قبر پاکستان ایئر فورس کے چاق و چوبند دستے نے نشان حیدر پانے والے پاک فضائیہ کے افسر راشد منہاس شہید کی قبر پر سلامی دی۔
ائیر وائس مارشل زعیم افضل نے پائلٹ افسر راشد منہاس کی قبر پر چادر چڑھائی۔ اس موقع پر ائیر آفیسر کمانڈنگ کے ہمراہ راشد منہاس کے بھائی انجم منہاس بھی موجود تھے۔