وزیراعظم شہباز شریف ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے

وفاقی وزرا بھی ہمراہ
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اسلام آباد سے ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ سگو پل کا دورہ کیا۔ سگو پل ڈیرہ اسماعیل خان سے کچلاک جانے والی اہم قومی شاہراہ این 50 پر واقع ہے۔

کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام کی جانب سے وزیراعظم کو سگو پل پر ٹریفک کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج اور عوام کے رشتے کو توڑنے والا پاکستان کا دوست نہیں ہوسکتا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عمران خان کے توہین آمیز بیانات پر لائحہ عمل اختیار کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ وزارت داخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف قانونی کارروائیوں پر بریفنگ دی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جو بھی ہماری مسلح افواج اور عوام کے درمیان تعلقات کو ٹھیس پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہے وہ پاکستان کا دوست نہیں ہے۔

ISPR

KP

NDMA

DERA ISMAIL KHAN

Monsoon Rain

FLOOD 2022

NFRCC

Tabool ads will show in this div