ملک کے مختلف علاقوں میں یوٹیوب بند ہوگیا
پاکستان کے مختلف علاقوں میں دنیا کے سب سے بڑے ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب تک صارفین کو رسائی نہیں مل رہی۔
نیٹ ورک میں رکاوٹ اور شٹ ڈاؤن ٹریک کرنے والی تنظیم نیٹ بلاکس کے مطابق اشاریے پاکستان میں یوٹیوب میں ایک نئی رکاوٹ کی تصدیق کرتے ہیں۔
منگل کی شام ایک ٹویٹ میں نیٹ بلاکس کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سابق وزیراعظم عمران خان پشاور جلسے خطاب کیلئے لائیو اسٹریم اسکرین پر نمودار ہوئے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ٹوئٹ کیا کہ پاکستان میں یوٹیوب پر پابندی ہمیں یا عمران خان کو نہیں روک سکتی۔
فی الحال، #YouTubeDOWN پاکستان میں ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ہے۔
لوگ ملک میں یوٹیوب کو مبینہ طور پر بلاک کرنے کا الزام پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) پر لگارہے ہیں۔