لاڑکانہ: بچے کا گھر سے پھول توڑنا جرم بن گیا، پڑوسیوں کا والد پر شدید تشدد

ڈوکری پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی

لاڑکانہ کے علاقے ڈوکری میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بچے کا پڑوسی کے گھر سے پھول توڑنا جرم بن گیا، بااثر برادری کے افراد نے بچے کے والد کو پکڑ کر رسیوں سے باندھ دیا اور مار مار کر لہولہان کردیا۔

لاڑکانہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ڈوکری میں ایک بچے نے اپنے پڑوسی کے گھر میں باغ سے پھول توڑا جس پر پڑوسی نے مشتعل ہوکر اپنے رشتہ داروں کو بلایا اور بچے کے والد کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

تشدد کرنیوالے افراد کا تعلق بااثر کمیونٹی سے ہے، جنہوں نے بچے کے والد پر تشدد کرنے کے ساتھ ساتھ اسے گھسیٹا اور رسیوں سے باندھ دیا، اہل محلہ نے بچے اور والد کو بچایا۔

متاثرہ شخص نے پڑوسی کیخلاف ڈوکری تھانے میں مقدمہ درج کروادیا تاہم ابھی تک پولیس کی جانب سے کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

larkana

FLOOD 2022

DADU FLOOD

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div