پاکستانی فلم Money Back Guarantee کی پہلی جھلک جاری

فلم میں فواد خان ، وسیم اکرم عائشہ عمر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں

پاکستان کی نئی آنے والی فلم منی بیک گارنٹی اگلے برس 21 اپریل کو سینیما گھر میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے

اداکار فواد خان ،عائشہ عمر، مانی، وسیم اکرم ان کی اہلیہ شینرا اکرم نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شئیر کیا گیا۔

پاکستانی معروف کمرشل ڈائیریکٹر اور کامیڈین فیصل قریشی کی ہدایت کاری اور تحریر پر مبنی پہلی فلم منی بیک گارنٹی ایک پاکستانی فلم کی کاسٹ میں فواد خان، وسیم اکرم، میکال ذوالفقار، جاوید شیخ، جان ریمبو، گوہر رشید، شایان خان، مانی، علی سفینہ، مرحوم احمد بلال، عدنان جعفر، شفاعت علی ، اقدس وسیم ، شنیرا اکرم، عائشہ عمر ، کرن ملک اور حنا دلپزیر شامل ہیں۔

فلم کی شوٹنگ کراچی جبکہ کچھ حصوں کی شوٹنگ تھائی لینڈ میں بھی کی گئی ہے۔فلم 2020 کو ریلیز کی جانے والی تھی تاہم وبائی مرض کوڈ 19 کی وجہ سے ریلیز ملتوی کر دی گئی. منی بیک گارنٹی 21 اپریل 2023 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

wasim akram

Pakistani cinema

FAWAD KHAN

Upcoming Movie

Money Back Guarantee

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div