یوایس اوپن:رافیل نڈال کا سفر تمام ہوا

رافیل نڈال کو یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں شکست

اسپین کے رافیل نڈال کو یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں شکست ہوگئی۔ امریکا کے فرانسس ٹیافو نے نڈال کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال کا 23 واں گرینڈ سلم جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔

یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں رافیل نڈال کو اپ سیٹ شکست ہوئی۔ امریکا کے فرانسس ٹیافو نے نڈال کو ایونٹ سے باہر کردیا۔ ٹیافو نے چار سیٹ پرمشتمل میچ میں تین سیٹ جیتے۔

رافیل نڈال کی سال 2022 کے گرینڈ سلم مقابلوں میں یہ پہلی شکست ہے۔

اس کے علاوہ ویمنز سنگلز میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا پِلسکوا نے بیلا روس کی وکٹوریہ اذارینکا کو ہرادیا۔

پِلسکوا نے سات پانچ، چھ سات اور چھ دو سے میچ جیت کرکوارٹرفائنل میں جگہ بنائی۔

دوسرے میچ میں بیلا روس کیAryna Sabalenka نے امریکا کی ڈینئیل کولنز کو شکست دی۔ سبالِنکا نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد اگلے دونوں سیٹ جیتے۔

spain

RAFAEL NADAL

US OPEN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div