‘بس بہت ہوگیا’، عمران خان

ان سب کو بھرپور جواب دوں گا جو مجھے بدنام کرنےکے لئےمیرے الفاظ کوجان بوجھ کر توڑ مروڑ رہےہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ میں ان سب کو بھرپور جواب دوں گا جو مجھے بدنام کرنےکے لئے میرے الفاظ جان بوجھ کر توڑ مروڑ رہے ہیں۔ بس بہت ہوگیا!

اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم (PDM) نامی مجرموں کے گروہ کی جانب سے کئے جانے والے منفی پروپیگینڈے پر میری کڑی نظر ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی (PTI) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث پی ڈی ایم خوف میں مبتلا ہے اور ان کے منفی پروپیگینڈے کی وجہ بھی یہی خوف ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پشاور کے آج کے جلسےمیں میں ان سب کو بھرپور جواب دوں گا جو مجھے بدنام کرنےکے لئےمیرے الفاظ کوجان بوجھ کر توڑ مروڑ رہےہیں۔ بس بہت ہوگیا!

عمران خان نے اتوار کے روز فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کے دوران نومبر میں آرمی چیف کی تقرری سے متعلق باتیں کی تھیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری چاہتے ہیں کہ وہ اپنا فیوریٹ آرمی چیف لگائیں کیونکہ اگر کوئی تگڑا محب وطن آرمی چیف آگیا تو وہ ان سے ان کی چوریہ کے بارے میں پوچھے گا۔

مزید پڑھیے: یہ اپنا آرمی چیف لانا چاہتے ہیں

عمران خان کی تقریر پر سیاسی و عسکری حکام کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاک فوج کا عمران خان کے بیان پر شدید ردعمل

گزشتہ روز ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ فیصل آباد میں ایک سیاسی جلسے کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پاک فوج کی سینئر قیادت کے بارے میں توہین آمیز اور غیر ضروری بیان پر سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

Pakistan Army

PTI

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div