پی ٹی آئی دور میں بجلی صارفین سے 6 ارب 21 کروڑ روپے کی اووربلنگ کا انکشاف

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ہدایت کے باوجود رقم واپس نہیں کی گئی

سرکاری دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں بجلی صارفین سے 6 ارب 21 کروڑ روپے کی اووربلنگ کی گئی، اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اضافی رقم کی صارفین کو واپسی کا حکم بھی نظر انداز کردیا گیا۔

نمائندہ سماء کے مطابق پاکستان تحریک انصاف دور میں بجلی صارفین سے اربوں روپے کی اووربلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

دستاویز کے مطابق پی ٹی آئی دور میں بجلی صارفین سے 6 ارب 21 کروڑ کی اووربلنگ کی گئی، نیلم جہلم منصوبہ مکمل ہونے کے باوجود صارفین سے 5 ارب 81 کروڑ اضافی وصول کئے گئے، رقم دسمبر 2018ء سے جون 2021ء کے دوران وصول کی گئی۔

سرکاری دستاویز سے پتہ چلتا ہے کہ حیدرآباد، ملتان، پشاور، کوئٹہ اور سکھر کے صارفین سے اضافی رقم وصولی گئی، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے احکامات کے باوجود صارفین کو رقم واپس نہیں دی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پشاور الیکٹرک کمپنی نے 534 مستقبل بند میٹرز پر 5 کروڑ 39 لاکھ روپے کا بل وصول کیا، فیصل آباد، حیدرآباد میں بعض صارفین سے 34 کروڑ 74 لاکھ روپے اضافی وصول کئے گئے۔

دستاویز کے مطابق صارفین سے 30 یا 31 دن کے بجائے 37 دن کے مہینے کی بنیاد پر بل وصول کیا گیا۔

Over Billing

Electricity Bills

PTI government

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div