محمد نواز سے اچھی کارکردگی کی بھرپورامید تھی،محمدوسیم جونیئر

بہت خوشی ہوئی کہ پاکستان نے بھارت کو شکست دی

قومی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد وسیم جونئیر نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں محمد نواز پر پورا بھروسہ تھا کہ وہ اچھی کارکردگی پیش کریں گے۔

قومی کرکٹر محمد وسیم جونئیر نے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ دیکھنے کے بعد سماء سے خصوصی گفتگو کی۔

انھوں نے کہا کہ بہت خوشی ہوئی کہ پاکستان نے بھارت کو شکست دی۔

محمد وسیم جونئیر نے کہا کہ محمد نواز کی بیٹنگ کو بہت انجوائے کیا اور نواز پر پورا بھروسہ تھا کہ وہ پرفارمنس دے گا۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم اپنے مومینٹم میں واپس آچکی ہے،بالرز نے اچھی بالنگ کی کوشش کی لیکن نواز اور رضوان کی بیٹنگ بہت اچھی رہی۔

محمد وسیم جونئیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا دل کررہا تھا کہ میں بھی میچ کھیلتا لیکن انجری گیم کا حصہ ہے اور جلد کم بیک کروں گا۔

t20 cricket

mohammad wasim

ASIA CUP 2022

Tabool ads will show in this div