وزیراعلیٰ بلوچستان کا صوبے میں گندم اور آٹے کی زائد نرخوں پر فروخت کا نوٹس
کوٹے کی گندم فوری طور پر آٹاملوں کو جاری کی جائے، عبدالقدوس بزنجو
وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں گندم اور آٹے کی قلت اور زائد نرخوں پر فروخت کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ نے محکمہ خوراک کو صورتحال کی بہتری کے لیۓ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو زخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا ہے۔
عبدالقدوس بزنجو نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ستمبر کے کوٹے کی گندم فوری طور پر آٹاملوں کو جاری کی جائے۔
وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے متعلقہ حکام کو ہداہت کی ہے کہ گندم اور آٹے پر عائد بین الصوبائی پابندی کے خاتمے کے لیے بھی دیگر صوبوں سے بات کی جائے۔
BALOCHISTAN FLOOD
FLOOD 2022
تبولا
Tabool ads will show in this div