ماہانہ 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین بھی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے مستثنیٰ،نوٹیفکیشن جاری

بلوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں بھی توسیع

وزیراعظم شہبازشریف کے حکم پر 300 اور اس سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارج ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

کم بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے وزیراعظم کے اعلان کردہ ریلیف پر عمل شروع ہوچکا ہے، اور “فیول چارج ایڈجسٹمنٹ” سے متعلق وزیراعظم کے حکم کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 300 تک یونٹ استعمال کرنے والےصارفین سے ایندھن کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نئے بلوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، او پہلے سے جاری کئے گئے بلوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں بھی توسیع کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جو شہری فیول ایڈجسٹمنٹ چارج سمیت بل ادا کر چکے ہیں، آئندہ ماہ ان کے بلوں سے مطلوبہ رقم کم کر دی جائے گی۔

فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان

یکم ستمبر کو اسلام آباد میں ارکانِ قومی وصوبائی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے 300 یونٹ والے بجلی کے بلوں کو فیول ایڈجسٹ سے چھوٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتیں بڑھنا تکلیف دہ حقیقت ہے، پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مجبوراً کرنا پڑا، اب ہمیں چھینک بھی مارنی ہوتو آئی ایم ایف سے پوچھنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا آج فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کیلئے بھی آئی ایم سے پوچھنا پڑا ہے۔ ہم اپنے ملک کے فیصلے کرنے میں آزاد نہیں ہیں۔

Over Billing

Electricity Bills

تبولا

Tabool ads will show in this div
Arianne Sep 04, 2022 03:14pm
This is a topic which iss near tto my heart... Takke care! Where are your contact details though? Entrenamiento muscular homepage Bomba muscular
Ghulam Shabbir Khan Sep 05, 2022 03:51pm
Good Primnister sb

تبولا

Tabool ads will show in this div