پاکستان کے گمنام ہیروز اور آپریشن بسیمہ 2015، بلوچستان
ارض پاک کی حفاظت کی بات ہو تو کئی ایسے سپوت ہیں جو مرمٹنے کو تیار رہتے ہیں اور قربانیاں دیتے ہیں۔ یہ با ہمت زخم کھاتے ہیں اور جان تک قربان کر دیتے ہیں مگر وطن عزیز پر آنچ نہیں آنے دیتے۔ پاکستان میں کئی گمنام ہیروز ایسے ہیں جن کے کارنامے تاریخ کے اوراق میں دبے پڑے ہیں۔
ایک ایسے ہی جانباز کی داستان آپ کو دکھاتے ہیں جس کی بہادری اور فرض شناسی کی بدولت انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں نہ صرف کالعدم تنظیم کا ہائی پروفائل دہشتگرد اور کمانڈر ہلاک ہوا بلکہ یہ آپریشن بلوچستان کا امن خراب کرنے والی کئی دہشت گرد تنظیموں کا جال توڑنے میں بھی انتہائی معاون ثابت ہوا۔
ایسے ہی ایک گمنام ہیرو نے سال 2015 میں بلوچستان کے ضلع واشک میں آپریشن بسیمہ میں حصہ لیا۔
حوالدار وفا شہید کی ارض پاک سے وفا کی یہ داستان سننے والوں کی آنکھیں نم کردیتی ہے۔ اس آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کا ہائی پروفائل دہشت گرد اور کمانڈر ہلاک ہوا۔
حوالدار وفا شہید کا تعلق مستونگ بلوچستان سے تھا