جنگ ستمبر:جب پاک فضائیہ نےاپنےسےبڑی بھارتی فضائیہ کوشکست دی

جب بھارتی طیارے بڑی ترتیب میں لقمہ تر بننے کیلئے تیار تھے

پاک فضائیہ ( Pakistan Air Force ) کے شعبہ تعلقات عامہ نے ستمبر 1965 کی جنگ میں قوم کے بہادر سپوتوں کی جرات و شجاعت پر مبنی ایک اور مختصر دستاویزی فلم جاری کر دی جس میں 04 ستمبر 1965 کے دن لڑے جانے والے فضائی معرکے کا احوال بیان کیا گیا ہے۔

بھارت کسی بھی قسم کے ہائی ٹیک طیارے خریدے، مگر راشد منہاس (نشانِ حیدر) ایم ایم عالم (ستارئہ جرأت اینڈ بار کے ساتھ) سرفراز رفیقی شہید (ہلالِ جرأت، ستارئہ جرأت) یونس حسین شہید (ستارئہ جرأت) اور سجاد حیدر (ستارئہ جرأت) جیسے دشمن پر جھپٹنے والے جری شاہین اور دلیر شہباز کہاں سے لائے گا۔

پاک فضائیہ کی اعلیٰ قیادت نے اپنے افسران، ایئر مینوں اور سویلین اسٹاف کی پیشہ ورانہ تربیت کو روزِ اول سے ہی انتہائی بلند معیار پر برقرار رکھاہے۔ لہٰذا جب ستمبر سن 65 کی جنگ کا مرحلہ آیا تو دلیری، شجاعت اور جرأت کی وہ وہ درخشاں داستانیں رقم کیں جنہیں ہماری قوم ہمیشہ فخر سے بیان کرتی رہے گی۔

پاک فضائیہ کے شاہینوں کی حربی معرکہ آرائیاں اور عزم و حوصلہ تاریخ کے افق پر مہرِ منور کی طرح دشمن کی آنکھوں کو خیرہ کرتا رہے گا۔ پاک فضایہ کے شاہین آسمانِ شجاعت کے وہ درخشاں ستارے ہیں جو ارض وطن کے آسمانوں میں طلوع ہوئے۔۔

paf

PAKISTAN AIR FORCE

defence day

DEFENSE DAY

PAF PILOTS

Tabool ads will show in this div