زلفی بخاری نے برطانوی شہریت چھوڑ دی، نوٹیفکیشن جاری
برطانوی شہریت چھوڑ دی، اب صرف پاکستانی شہری ہوں، زلفی بخاری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء زُلفی بخاری نے برطانوی شہریت چھوڑ دی۔ ان کا کہنا ہے کہ 18 اگست 2023ء سے برطانوہ شہریت چھوڑنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ انہوں نے برطانوی شہریت چھوڑ دی، برطانیہ نے میری درخواست منظور کرلی۔
انہوں نے بتایا کہ 18 اگست 2023ء سے برطانوی شہریت چھوڑنے کا نوٹیفیکشن جاری ہوگیا۔
پی ٹی آئی رہنماء نے برطانوی محکمہ داخلہ کا نوٹیفکیشن میڈیا کو جاری کردیا۔ کہتے ہیں کہ اب میں صرف پاکستانی شہری ہوں۔
زلفی بخاری سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی تھے، ان پر رنگ روڈ راولپنڈی میں مالی بے ضابطگیوں کا الزام تھا، جس پر انہوں نے عہدہ چھوڑ دیا تھا۔
پاکستان
IMRAN KHAN
ZULFI BUKHARI
PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)
UK CITIZENSHIP
تبولا
Tabool ads will show in this div