وزیراعظم شہباز شریف کا مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ

متاثرین سے متعلق صورتحال پر گفتگو
<p>فائل فوٹو : بشکریہ اے پی پی</p>

فائل فوٹو : بشکریہ اے پی پی

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ہفتہ 3 ستمبر کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے سندھ میں سیلاب متاثرین کو ملنے والی امداد کی صورتحال دریافت کی۔

ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے کہا کہ وفاقی حکومت ہر مدد کیلئے حاضر ہے، سیلاب متاثرین کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کیلئے سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

اس موقع پر مراد علی شاہ نے تعاون پر شہباز شریف اور وفاق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کیلئے آپ کی فکرمندی قابل تعریف ہے ،عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

ISPR

NDMA

MURAD ALI SHAH

Monsoon Rain

PM SHAHBAZ SHARIF

FLOOD 2022

Tabool ads will show in this div