وہ وقت دورنہیں جب کاروبار بند اور عوام سڑکوں پر ہوں گے، شیخ رشید

سیلاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بن گیا ہے، شیخ رشید
<p>فوٹو:فائل</p>

فوٹو:فائل

سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کہناہے کہ سیلاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بن گیا ہے، وہ وقت دور نہیں جب کاروبار بند اور عوام سڑکوں پر ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیروں کا جمعہ بازار لگا ہو ا ہے، متعدد وزیر بغیر محکمے کے ہیں، جب کہ ان کے دفاتر آئین سے زیادہ ہیں، میں ان کی اضافی تعداد پر ہائی کورٹ جاسکتا ہوں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ، توشہ خانہ اور توہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا۔

سابق وزیر نے کہا کہ بجلی کے بل یا چوہلے میں سے ایک ہی چل سکتا ہے، اپنےبچوں کوبھوک سے مرتےکوئی نہیں دیکھ سکتا، آئی ایم ایف کو معلوم ہے کہ یہ کمزوراکثریت ہے اورلوگ سڑکوں پر آسکتے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ڈالر 3 روپے مزید بڑھ گیا ہے، پیٹرول اور بجلی مزید مہنگی ہونے جارہی ہے، وہ وقت دورنہیں جب کارخانیں اور دکانیں بند ہوں گی، اور لوگ سڑکوں پرہوں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ سیلاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بن گیا ہے، اور یہ لوگ دوست ممالک سے نقد رقوم کے بجائے سرمایہ کاری کی بات کررہے ہیں۔

sheikh rasheed

Sheikh Rasheed Ahmed

Tabool ads will show in this div