پنجاب کے 3 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ

تینوں اضلاع میں 11 ستمبر کو ضمنی الیکشن شیڈول ہیں

پنجاب کے تین اضلاع میں ضمنی الیکشن 11 ستمبر کو ہونے جارہا ہے، سیکیورٹی کے پیش نظر ان اضلاع میں دفعہ 144 لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

پنجاب کے 3 اضلاع شیخوپورہ، ملتان اور بہاولنگر میں 11 ستمبر کو ضمنی انتخابات شیڈول ہیں، اور ان اضلاع میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 139 سے 2018 کے الیکشن میں ن لیگ کے جلیل احمد کامیاب ہوئے تھے، جنہوں نے اپنی سیٹ سے استعفی دے دیا تھا۔

بہاولنگر کے حلقہ پی پی 241 سے بھی ن لیگ کے کاشف محمود جیتے تھے، اور انہوں نے بھی ن لیگ سے ناراض ہونے پر استعفیٰ دے دیا تھا، جب کہ ملتان کے حلقہ این اے 157 سے پی ٹی آئی کے زین قریشی نے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم حالیہ انتخابات میں وہ صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، جس پر انہیں قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑنی پڑی ہے۔

تینوں اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، اور نوٹیفکیشن کے مطابق اس کا اطلاع9 سے 12 ستمبر تک ہوگا۔

دفعہ 144 کے تحت ان اضلاع میں اسلحہ اور لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی، تاہم بینک گارڈز اور دیگر ادارے صرف اپنی حدود میں اسلحہ کا استعمال کرسکیں گے۔

BYE ELECTIONS

Abdulwahab Sep 03, 2022 11:02pm
Very nice good
Tabool ads will show in this div