3 ستمبر:وہ دن جب بھارتی اسکواڈرن لیڈربرجپال سنگھ کوجنگی قیدی بنایا گیا
وہ دن جب پاک فضائیہ نے اپنا دائرہ کار اگنور تک بڑھایا
پاک فضائیہ (Pakistan Air Force ) کی جانب سے 1965 کی جنگ کے دوران 3 ستمبر کے اہم فضائی معرکے سے متعلق مختصر دستاویزی فلم جاری کی گئی ہے۔
پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ستمبر 1965 کی جنگ میں قوم کے بہادر سپوتوں کی جرات و شجاعت کو اجاگر کرنے کی غرض سے ایک اور مختصر دستاویزی فلم جاری کر دی جس میں 03 ستمبر 1965 کے دن لڑے جانے والے فضائی معرکے کا احوال بیان کیا گیا ہے۔
اس دن پاک فضائیہ کی جانب سے سب سے زیادہ معرکے سر کئے۔ اس دن پاک فضائیہ نے اپنا دائرہ کار اگنور تک بڑھایا۔
جو جوڑیاں سے سری نگر پہنچنے کا داخلی راستہ تھا۔ اس مشن کیلئے پاک فضائیہ کے شاہینوں نے سرگودھا ایئر بیس سے اڑان بھری۔ پھر کیا ہوا؟ دیکھتے ہیں پاک فضائیہ کی اس دستاویزی فلم میں۔