سیلاب سے ہونیوالے نقصان کا تخمینہ؛ امریکی ٹیم پاکستان آئے گی

جنرل قمرجاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ
<p>بشکریہ سینٹ کام ویب سائٹ</p>

بشکریہ سینٹ کام ویب سائٹ

امریکا ( USA ) کی سينٹرل کمانڈ ( Central Command ) کے کمانڈر (General Michael Erik Kurilla ) جنرل مائيکل ايرک نے پاکستان (Pakistan ) میں حالیہ سیلاب ( Flood 2022 ) سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے ٹیم بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل ایرک نے جمعہ 2 ستمبر کو پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ اس موقع پر امريکی جنرل کی جانب سے پاکستان میں سيلاب کی تباہ کاريوں اور ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

اپنے بیان میں جنرل ایرک نے پاکستانی قوم سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت بھی کی۔

سینٹ کام کے بیان کے مطابق ایک جائزہ ٹيم اسلام آباد روانہ کی جائے گی جو سيلاب سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگائے گی۔۔ ٹيم جائزہ لے گی کہ سيلاب متاثرين کی امداد اور بحالی کيلئے کيا اقدامات کيے جا سکتے ہيں۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکی محکمہ دفاع سیلاب کے بحران میں امریکا کی مدد کے حصے کے طور پر بین الاقوامی ترقی ( یو ایس ایڈ) کو کیا ممکنہ مدد فراہم کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعہ 2 ستمبر کو پاکستان کی وزارت منصوبہ بندی اور ترقی کی جانب سے سیلاب سے ہونے والے نقصان پر جاری رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے 13 ارب 57 کروڑ روپے کا نہری نظام تباہ ہوا، سندھ، کے پی، بلوچستان اور قبائلی علاقہ جات میں 710 منصوبوں کو نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ کے پی میں ایک ارب اور سندھ میں 8 ارب 42 کروڑ کے نہری نظام کو نقصان پہنچا۔

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق سیلاب سے بلوچستان میں 3 ارب 87 کروڑ کا نظام آبپاشی تباہ ہوا ہے۔ قبائل علاقہ جات میں 6 کروڑ 80 لاکھ ، سندھ میں 355 منصوبے اور کے پی میں 178 منصوبے تباہ ہوئے۔

سیلاب سے 12 لاکھ کے قریب مکانات متاثر بھی ہوئے، جب کہ ساڑھے 7 لاکھ کے قریب جانور ہلاک ہوئے۔ سیلاب کے باعث 243 پل اور 5063 کلومیٹر سڑکیں متاثر ہوئیں۔

ملک میں اب تک سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1 ہزار 186 ہوگئی ہے۔

ایم ڈی ایم کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں سیلاب سے 432 افراد، خیبرپختونخوا میں 268، اور بلوچستان میں 256 اموات ہوچکی ہیں، جب کہ پنجاب میں 188، آزاد کشمیر میں 41، گلگت بلتستان میں 22 افراد جان کی بازی ہارے، جب کہ ایک شخص اسلام آباد میں انتقال کرگیا۔

ISPR

centcom

Monsoon Rain

QAMAR JAVED BAJWA

FLOOD 2022

US CENTRAL COMMAND

Tabool ads will show in this div