بھکر:سیلاب زدگان کو بھیجےگئےسامان کی چوری،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

ٹرک ڈرائیور طارق اور سامان خریدنے والا کباڑیہ امان اللہ نامزد ملزمان قرار

بھکر میں سیلاب زدگان کو سامان منتقلی کے دوران چوری کا مقدمہ پولیس تھانہ سٹی بھکر میں درج کرلیا گیا۔

اس مقدمے میں سامان بیچنے والا ٹرک ڈرائیور طارق اور سامان خریدنے والا کباڑیہ امان اللہ نامزد ملزمان قرار دئیے گئے ہیں۔ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ملزم طارق نے بدنیتی کرتے ہوئے سیلاب زدگان کو دیا جانے والا سامان کباڑیہ کو فروخت کیا۔ بیچے جانے والے سامان میں منرل واٹر، آٹا اور دیگر سامان شامل تھا۔

پولیس تھانہ سٹی نے 379، 411 ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کی صبح بھکر پولیس نے مخبری پر سیلاب زدگان کو دئیے جانے والا سامان کو فروخت کرنے پر کاروائی کی تھی۔

PUNJAB

FLOOD 2022

Pakistan flood 2022

Tabool ads will show in this div