کوہلو: سیلاب کے بعد 4 روز سے کیچڑ میں پھنسی اونٹنی کو ریسکیو کرلیا گیا

لیویز کیو آر ایف اہلکاروں کو کئی گھنٹے کی محنت کے بعد کامیابی ملی

سیلاب سے جہاں انسان پریشان ہیں وہی جانوروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے، کوہلو میں سیلابی کے بعد کیچڑ میں کئی روز سے پھنسی اونٹنی کو ریسکیو کرلیا گیا۔

پاکستان میں مون سون کی معمول سے زیادہ بارشوں کے بعد سیلاب نے ہر طرف تباہی مچارکھی ہے، بلوچستان بھی سیلاسی صورتحال سے دوچار ہے، انسان تو انسان جانور بھی مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں۔

کوہلو میں لیویز کیو آر ایف نے انسایت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے چار روز سے سیلابی پانی کے بعد کیچڑ میں پھنسی ہوئی اونٹنی کو ریسکیو کرلیا۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ کوہلو کے نواحی علاقے ملکزئی میں چار دن قبل کیچڑ میں پھنسنے والی اونٹنی کو ریسکیو کرلیا گیا، امدادی کارروائی میں کئی جوانوں نے حصہ لیا۔

رسالدار میجر شیر محمد مری کے مطابق کیو آر ایف ٹیم نے دو میٹر زمین میں دھنسی اونٹنی کو رسیوں کی مدد سے پہلے کیچڑ سے بحفاظت باہر نکالا اور پھر اسے علاقے میں چھوڑ دیا۔

kohlu

BALOCHISTAN FLOOD

CAMEL RESCUE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div