موجودہ مالی سال کے پہلے2 ماہ، تجارتی خسارےمیں17.13 فیصد کمی

پہلے 2 ماہ کے تجارتی اعدادوشمار جاری

موجودہ مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے تجارتی اعدادوشمار جاری کردئے گئے ہیں۔

ادارہ شماریات کی جانب سے بتایا گیا کہ تجارتی خسارہ 17.13 فیصد کمی سے6 ارب 26 کروڑ ڈالر رہا۔

جولائی تا اگست برآمدات میں 3.75 فیصد اضافہ ہوا اور برآمدات 4 ارب 75 کروڑ ڈالر رہیں۔

اس کے علاوہ گزشتہ 2 ماہ میں درآمدات میں 9.25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور جولائی تا اگست درآمدات کا حجم 11 ارب ڈالر سے زیادہ رہا۔

ادارہ شماریات نےبتایا کہ اگست میں جولائی کی نسبت برآمدات میں 11.07 فیصد اضافہ ہوا اوربرآمدات کا حجم 2 ارب 50 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہا۔

اگست میں درآمدات بھی 20.84 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئیں اوران کا حجم 6 ارب ڈالر سے زیادہ رہا۔

trade deficit

Tabool ads will show in this div