خلیل الرحمن قمر کا ہمایوں سعید کے بیان سے متعلق یو ٹرن

ہمایوں سعید کے لئے اسکرپٹ لکھ لکھ کر تھک گیا ہوں ، پہلے بیان دیا پھر اسے مزاق قرار دے دیا

معروف مصنف خلیل الرحمن قمر نے اپنے بیان کی وضاحت دی کہ انہوں نے ہمایوں سعید کے بارے میں جو کہا وہ مزاق تھا ۔ انہوں نے ساری ذمہ داری یو ٹیوبرز پر ڈال دی

سما کے پروگرام سپراورر میں خلیل الرحمن قمر نے کہا تھا کہ وہ مہوش حیات اورہمایوں سعید کے لئے مزید اسکرپٹ نہیں لکھیں گے ۔ خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ لندن نہیں جاونگا ان کی مہوش حیات کے لئے آخری فلم ہے ۔ جبکہ ہمایوں سعید کے لئے وہ لکھ لکھ تھک گئے ہیں ۔ جس پرمیزبان احمد علی بٹ نے کہا کہ آپ لوگوں کی اتنی اچھی جوڑی ہے ۔ اس بات پر لندن نہیں جاونگا کے لکھاری خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ وہ اور کوئی کام کر لیں کیا یہ میری ہی ذمہ داری ہے ؟

اس بیان کے بعد خلیل الرحمن قمر نے اپنے ہی بیان سے یو ٹرن لیا اور کہا کہ جب تک میرے قلم میں دم ہے انشااللہ ہمایوں سعید کے لئے لکھتا رہوں گا ۔

اس ٹویٹ کے رپلائی پر ایک صارف نے کومنٹ کیا کہ سر آپ عشق معشوقی سے ہٹ کر ڈرامے لکھیں ، گھروں کا ماحول خراب ہو رہا ہے

ایک صارف نے لکھا کہ سر کوئی بات نہیں ہم جانتے ہیں کہ آپ کا اور ہمایوں سعید کی بانڈنگ مضبوط ہے

اداکار ہمایوں سعید نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر خلیل الرحمن قمر کی ٹویٹ کے اسکرین شیئر کو پوسٹ کیا

شوبز

Humayun saeed

London Nahi Jaunga

Khalil-ur-Rehman

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div