پاک فوج نے مزید 1991 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا

متاثرین کی مدد کیلئے 147 کیمپ قائم

پاک فوج نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے دوران مزید 1991 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔

پاک افواج کے میڈیا ونگ سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سيلاب سے متاثرہ علاقوں ميں پاک افواج کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔ جہاں 24 گھنٹوں کے دوران 1991 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کيا گيا۔

اس دوران ہيلی کاپٹروں کے ذريعے 162 ٹن راشن اور دوائيں بھی متاثرین تک پہنچائی گئيں۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب تک 50 ہزار سے زائد افراد کو متاثرہ علاقوں سے نکالا گيا ہے۔

سیلاب کے زیر اثر افراد کو نکالنے کیلئے 147 ريليف کيمپس دن رات کام کر رہے ہيں۔ جہاں ان کیمپوں میں اب تک 60 ہزار سے زائد مريضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہیں۔

ISPR

NDMA

Monsoon Rain

FLOOD 2022

Tabool ads will show in this div