پاکستانی گلوکار امانت علی کی کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات

کینیڈین پارلیمنٹ کی جانب سے دی جانے والی دعوت اور وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات باعث فخرہے ، امانت علی
<p>Instagram</p>

Instagram

پاکستانی گلوکار امانت علی نے کینیڈین وزیراعظم کو پاکستان میں سیلاب کی صورتحال،اسکی تباہ کاریوں اور رفاہی کاموں کے متعلق آگاہ کیا۔

پاکستانی گلوکارامانت علی کوکینیڈین پارلیمنٹ نے دعوت دی کہ وہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو پاکستان میں سیلاب کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کریں ۔ امانت علی نے اپنے انسٹا اکاونٹ پر بتایا کہ انہوں نے کینیڈین وزیراعظم کو پاکستان میں سیلاب کے بعد رفاہی کاموں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا کہ کیسے لوگ مدد کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

امانت علی نے کچھ دن پہلے ہی سیلاب کی تباہ کاری کے حوالے سے ایک دعا بے کس پے کرم کیجیے بھی پڑھی۔

پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے شوبز سے جڑی شخصیات بھی اپنے انداز سے مدد کی اپیل کر رہیں ہیں

Justin Trudeau

FLOOD 2022

Pakistan flood 2022

Tabool ads will show in this div