ترکیہ سے خصوصی طیارے امداد لیکر پاکستان پہنچ گئے

وفاقی وزرا نے سامان وصول کیا
<p>بشکریہ ٹی آر ٹی</p>

بشکریہ ٹی آر ٹی

حالیہ سیلاب ( Flood 2022 ) سے متاثر پاکستان ( Pakistan ) کی مدد کیلئے برادار ممالک بھی مدد کو پہنچ گئے ہیں، جہاں ترکیہ ( Türkiye ) اور ازبکستان ( Uzbekistan ) سے امدادی سامان لیکر خصوصی طیارے جمعرات اور جمعے کو پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

امدادی طیارے سیلاب زدگان کے لیے سامان لیکر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے ہیں، ازبکستان سے آنے والے طیارے کا استقبال وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کیا، جب کہ ترکی سے آنے والے طیارے کا استقبال وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور شیری رحمان نے کیا۔

ترکیہ کے وزیرداخلہ اور وزیر ماحولیات بھی پاکستان پہنچے ہیں، احسن اقبال نے ترکیہ کے وزیر داخلہ اور وزیر ماحولیات کو سیلاب کی تباہ کاریوں اور امدادی کاموں پر بریف کیا، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کےصدر اورعوام کے مشکور ہیں۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ترکیہ کے جذبے کو کبھی بھی بھلا نہیں سکتے وہ پاکستان کا مخلص دوست ہے جبکہ ترکیہ کے وزیرداخلہ نے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جب تک پاکستانی عوام نہیں کہیں گے فضائی اور ٹرین کے راستے مدد جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر ترکیہ ایئر فورس کا 11 واں طیارہ جمعہ 2 ستمبر کو اسلام آباد پہنچا ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر سامان وفاقی وزراء رانا ثناء اللہ ، احسن اقبال اور شیری رحمان نے وصول کیا۔ امدادی سامان میں ادویات، کھانے پینے کی اشیاء ٹینٹ اور خیمے شامل ہیں۔

قبل ازیں ترکیہ سے چھٹا طیارہ امدادی اشیا لے کر 30 اگست کو کراچی ائیر پورٹ پہنچا تھا، رپورٹ کے مطابق پہلے ترکش ائیر فورس کی پہلی پرواز میں میں 38 اور دوسرے میں 14 ٹن امدادی سامان لایا گیا تھا، خرم دستگیر ، سعید غنی اور وزارت خارجہ کے اعلی حکام نے امدادی سامان وصول کیا۔

حکومت ترکیہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب اور بارش سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے بھیجے گئے سامان میں ٹینٹس، مچھر دانیاں اور اشیائے خور و نوش شامل تھے۔

uzbekistan

NDMA

Turkiye

FLOOD 2022

Tabool ads will show in this div