بدین : ٹرالر نے 3 سیلاب متاثرین بچوں کو کچل ڈالا

بچے سڑک کنارے سوئے ہوئے تھے
<p>بشکریہ اے ایف پی</p>

بشکریہ اے ایف پی

بدين ( Badin ) کے علاقے گولارچی ٹرالر نے سڑک کنارے سوئے ہوئے ( Flood 2022 ) سیلاب متاثرین 3 بچوں کو کچل دیا۔

پولیس کے مطابق سامان سے لدھا ہوا ٹرالر تیز رفتاری سے سڑک سے گزر رہا تھا کہ اسی دوران سڑک کے کنارے سوئے ہوئے سیلاب متاثرین کے بچوں پر چڑھ گیا۔

حادثے میں 3 بچے موقع پر ہی جاں بحق، جب کہ دیگر 6 افراد زخمی ہوگئے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے تعلقہ اسپتال گولارچی منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعہ کے بعد ورثا کی جانب سے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے احتجاج بھی کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

NDMA

Monsoon Rain

Sindh flood

FLOOD 2022

Tabool ads will show in this div