سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ایف آئی اے کا چوتھا نوٹس جاری

پی ٹی آئی رہنماء ممنوعہ فنڈنگ کیس میں 5 ستمبر کو طلب
Sep 01, 2022

پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو چوتھا نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 ستمبر کو طلب کرلیا۔

پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو ایک بار پھر نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 ستمبر کو صبح 11 بجے طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کیس میں 2 اکاؤنٹ سامنے آنے پر ایف آئی اے نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

ایف آئی اے نے اس سے پہلے بھی اسد قیصر کو 11، 18 اور 29 اگست کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔

Asad Qaiser

PTI FOREIGN FUNDING CASE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div