راجن پور: یوسف رضا گیلانی کی تقریر کے دوران اسٹیج گر گیا
سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی کی فاضل پور میں تقریر کے دوران اسٹیج گر گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی راجن پور کے علاقے فاضل پور کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ایک چھوٹے اجتماع سے خطاب بھی کیا۔
راجن پور کے علاقے فاضل پور میں یوسف رضا گیلانی کی تقریر کے دوران اسٹیج گر گیا، تاہم خوش قسمتی سے اسٹیج پر موجود تمام افراد محفوظ رہے۔ پی پی پی رہنماء یوسف رضا گیلانی نے اسٹیج پر لڑکھڑانے کے باوجود تقریر جاری رکھی۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے غریبوں کے مال مویشی تباہ ہوگئے، کروڑوں کا سامان دینے والے مخیر حضرات قابل تعریف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان سے فاضل پور اور راجن پور تک روڈ بنانے کی ضرورت ہے، حکومت سے گزارش ہے متاثرین کیلئے خصوصی پالیسی بنائے۔